Friday , May 26 2017
Home / Top Stories / بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل ہوگی : راجناتھ سنگھ

بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل ہوگی : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یقیناً قطعی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔ تاہم انہوں نے پارٹی کے چیف منسٹر امیدوار کے بارے میں سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ پانچ ریاستوں بشمول اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو شروع ہورہی ہے اور توقع ہیکہ اسی دن نتائج کا بھی ا علان کردیا جائے گا۔ اترپردیش میں تقریباً ایک ماہ کے دوران 7 مراحل میں رائے دہی ہوئی۔ بی جے پی نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہاں سرگرم مہم چلائی جبکہ اسے سماج وادی پارٹی ۔ کانگریس اتحاد اور بہوجن سماج پارٹی سے مقابلہ درپیش تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT