Monday , June 26 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کو نوٹ بندی کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا

بی جے پی کو نوٹ بندی کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا

صدر اترپردیش کانگریس راج ببر کا انتباہ
مظفر نگر ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے محض اپنے چند ایک دوست و احباب کو فائدہ پہنچانے کیلئے نوٹ بندی کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں مشکلات سے دوچار عوام مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ ضلع کے پرقاضی ٹاؤن میں کل شام ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے پوری قوم مصائب میں گھر گئی ہے اور سماج کا ہر ایک طبقہ مسائل سے دوچار ہے۔ راج ببر نے کہا کہ وزیراعظم نوٹ بندی کے قواعد اس طرح تبدیل کر رہے ہیں جس طرح وہ ملبوسات بدلتے ہیں اور جو شخص 10 لاکھ روپئے کا سوٹ پہنا ہے وہ اپنے آپ کو فقیر نہیں کہہ سکتا۔ مذکورہ ریالی میں نائب صدر پردیش کانگریس عمران مسعود نے بھی نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعظم انتخابی وعدوں کی تکمیل میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں ج بکہ نوٹ بندی کے بعد عوام کو مشکلات میں پھنسادیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT