Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کیخلاف جارحانہ تیور اختیار کرنے ممتا کی ہدایت

بی جے پی کیخلاف جارحانہ تیور اختیار کرنے ممتا کی ہدایت

کولکتہ ۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نرنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے پارلیمنٹ کے رواں مانسون سیشن میں مودی حکومت کے خلاف طاقتور مہم چھیڑ دینے اور چین کے ساتھ تعطل، دارجیلنگ بحران اور جی ایس ٹی جیسے مسائل سے نمٹنے میں حکومت کی مبینہ ناکامی پر اس کو حاشیہ پر پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں پارٹی کی طرف سے احتیار کی جانے والی حکمت عملی پر غور و خوض کے لیے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی صدارت میں منعقدہ ٹی ایم سی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس کے پارلیمانی گروپ لیڈر سدیپ بندھوپادھیائے نے بھی اجلاس میں شرکت کی جنہیں روز ویلی اسکام میں مئی کے دوران ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ ممتا بنرجی نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم جارحانہ کردار ادا کریں گے۔ ہم جیل جانے تیار ہیں لیکن حکوتم کی دھمکیوں سے خوفزدہ یا مرعوب نہیں ہوں گے۔‘‘ نمائندوں نے اجلاس کے دوران اپنی پارٹی کے ارکان کو واضح ہدایت کی کہ داخلی و خارجی سکیوریٹی کیلئے باعث تشویش اہم مسائل سے نمٹنے میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف بھرپور لڑائی میں جارحانہ تیور اپنائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT