Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی انتخابی حکمت پر رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی تنقید

بی جے پی کی انتخابی حکمت پر رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی تنقید

نئی دہلی۔/13نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری آج بہار میں انتخآبی حکمت پر تنقیدکرنے والے بی جے پی لیڈروں میں شامل ہوگئے ہیں اور جے ڈی یو۔ آر جے ڈی۔ کانگریس اتحاد کے کامیاب لائحہ عمل کی ستائش کی ہے۔ بھوجپوری گلوکار سے سیاستداں بن جانے والے منوج تیواری نے کہا کہ بہار کے رائے دہندوں کو بی جے پی امیدواروں کے حق میں ترغیب دینے میں پارٹی ناکام ہوگئی۔ قبل ازیں پارٹی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی، ایم ایم جوشی اور یشونت سنہا نے بھی بہار کے انتخابات میں شکست پر تنقیدیں کی تھیں اور شکست کے ذمہ داروں سے جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT