Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی بہار ناکامی کے معاشی اثرات نہ ہونگے : فچ

بی جے پی کی بہار ناکامی کے معاشی اثرات نہ ہونگے : فچ

نئی دہلی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فچ ریٹنگس نے آج کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے امکان نہیں کہ معاشی محاذ پر کوئی بڑے اثرات مرتب ہوں گے، لیکن حکومت کیلئے سیاست کچھ پیچیدہ ہوسکتی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ یہ شکست ہندوستان کے بارے میں اس کے اوسط مدتی معاشی نظریہ کو تبدیل نہیں کرتی ہے۔ فچ ریٹنگس ایشیا۔ پسیفک ساورینس ڈائریکٹر تھامس روکماکر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ناکامی ہوسکتا ہے مرکزی حکومت کیلئے سیاست کو پیچیدہ بنائے، لیکن ہمیں نہیں لگتا معاشی محاذ پر کوئی بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT