Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کی تاریخی اور غیر معمولی کامیابی : ساگر

بی جے پی کی تاریخی اور غیر معمولی کامیابی : ساگر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کرشنا راؤ ساگر نے آج کہا کہ پانچ ریاستوںمیں آنے والے انتخابی نتائج میں بی جے پی کی کامیابی تاریخی اور غیر معمولی ہے ۔ یہ کامیابی ہندوستانیوں کی کامیابی ہے ۔ جنہوں نے ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی غلبہ والی علاقائی پارٹیوں جیسے ٹی آر ایس کے لیے ایک واضح وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہی ایک مضبوط پارٹی ہے اور ہندوستان کے عوام اس پر کامل اعتماد رکھتے ہیں ۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اب کئی لوگ یہ کہنے لگے ہیں کہ وزیراعظم مودی آئندہ لوک سبھا انتخابات بھی جیت جائیں گے ۔2019 کے لوک سبھا انتخابات بھی پورے ملک کے لیے اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT