Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کی جانب سے سی پی ایم دفتر تک احتجاجی مارچ کا فیصلہ

بی جے پی کی جانب سے سی پی ایم دفتر تک احتجاجی مارچ کا فیصلہ

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ بی جے پی کی جانب سے 9 اکٹوبر کو یہاں سی پی ایم کے دفتر تک ایک پر امن احتجاجی مارچ منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کیرالا میں بی جے پی ‘ اے بی وی پی اور آر ایس ایس کارکنوں کے قتل کے خلاف یہ مارچ منظم کیا جا رہا ہے ۔ پارٹی ایم ایل سی این رامچندر راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کا آغاز اندرا پارک سے ہوگا ۔ سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کے علاوہ دوسرے پارٹی کے دوسرے سینئر قائدین بھی اس مارچ میں شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT