Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی کی ریالی میں شرکت نہ کرنے مسلم نوجوانوں سے اپیل

بی جے پی کی ریالی میں شرکت نہ کرنے مسلم نوجوانوں سے اپیل

عادل آباد ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت بی جے پی اور وزیراعظم مسٹر نریندر مودی مسلم پرسنل لا میں مداخلت کے ذریعہ مسلمانوں کے ساتھ جہاں ایک طرف کھلواڑ کررہے ہیں وہیں دوسری طرف ضلع عادل آباد بی جے پی صدر مسٹر پایل شنکر مسلم بے روزگار نوجوانوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ریاستی طور پر فراہم کئے جانے والے قرضہ جات میں تاخیر کے بنا پر مسلم نوجوانوں کو بی جے پی کی جانب سے نکالی جانے والی ریالی میں شرکت کے لئے مدعو کرتے ہوئے نوجوانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹی آر ایس پارٹی ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد الدین نے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کے قیام گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا ۔ اس موقعہ پر ٹی آر ایس پارٹی ضلع نائب صدر مسٹر سراج قادری میناریٹی ضلع صدر مسٹر محمد ظہور الدین ، مینارٹی ٹاون کمیٹی صدر مسٹر مجاہد شاہ ، بلدیہ کونسلرز میں مسرس ظہیر رمضانی ، خلیل خان ، احمد خان ، بنڈاری ستیش ، جوگو پرمیندر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ بی جے پی کی جانب سے نکالی جانے والی ریالی میں شرکت کرنے سے گریز کریں ۔

TOPPOPULARRECENT