Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی قومی عاملہ کا 11جون سے اجلاس

بی جے پی کی قومی عاملہ کا 11جون سے اجلاس

نئی دہلی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی قومی عاملہ کا اجلاس آئندہ ماہ منعقد ہوگا ۔ صدر پارٹی امیت شاہ توقع ہے کہ کلیدی فیصلے کریں گے ‘ تاکہ قومی عاملہ اور دیگر ملحقہ تنظیموں کو چست و درست بنایا جاسکے ۔ حالانکہ پارٹی کا منشور قومی عاملہ کا اجلاس تین ماہ میں ایک بار منعقد کرنے کا لزوم عائد کرتا ہے لیکن اس اصول کی سختی سے پابندی نہیں کی جارہی ہے ۔ مجلس عاملہ کا گذشتہ اجلاس تقریباً ایک سال قبل منعقد ہوا تھا اور اُس سے پہلے مزید ایک سال قبل بنگلور میں منعقد کیا گیا تھا ۔ آئندہ اجلاس اس لئے نمایاں اہمیت رکھتا ہے کیونکہ قومی صدر امیت شاہ اجلاس سے پہلے عہدیداروں کی تنظیم جدید تیاری کررہے ہیں تاکہ پارٹی میں داخلی طور پر تازہ حرکیات کی عکاسی ہوسکے ۔ یہ افواہیں بھی گرم ہے کہ مرکزی مجلس وزراء میں بھی ردوبدل کیا جائے گا ۔ پارٹی کے بعض عہدیدار اور وزراء امکان ہے کہ اپنے مقامات باہمی تبدیل کریں گے ۔ اجلاس کا ایجنڈہ جاریہ اسمبلی انتخابات آسام ‘ کیرالا ‘ ٹاملناڈو اور مغربی بنگال کے انتخابی نتائج سے بھی متاثر ہوگا ۔ رائے شماری 19مئی کو مقرر ہے ۔
۔

TOPPOPULARRECENT