Tuesday , May 30 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی پھر کامیابی پر مجھے دوبارہ جیل ہوگی:ہاردک

بی جے پی کی پھر کامیابی پر مجھے دوبارہ جیل ہوگی:ہاردک

احمد آباد 18مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں تقریباً دو دہائیوں سے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جاریہ سال منعقد شدنی اسمبلی  چناؤ میں150 سے زیادہ نشستیں جیت کر پھر سے اقتدار میں واپس آنے کے دعوے کو چیلنج کرنے والے پٹیدار ریزرویشن کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج کہاکہ بی جے پی 80 سیٹ بھی نہیں جیت پائے گی لیکن اگر وہ کسی طرح پھر سے اقتدار میں آ گئی تو انہیں پھر سے جیل بھیج دے گی۔ جولائی۔اگست 2015 کی پرتشدد پٹیدار تحریک کے دوران غداری کے دو معاملوں سمیت دیگر مقدموں کے سلسلے میں اُسی سال اکتوبر میں گرفتاری کے بعد نو ماہ تک جیل میں رہ چکے ہاردک نے آج ایک بار پھر کہاکہ بی جے پی چاہے 150 سیٹ کی بات کرتی ہو لیکن وہ 80 سیٹ بھی نہیں جیت پائے گی۔ اس کا مقابلہ صرف اپوزیشن پارٹی کانگریس سے ہی نہیں بلکہ پٹیداروں، دلتوں اور نوجوانوں سے ہوگا۔حالانکہ ہاردک نے اندیشہ ظاہر کیاکہ اگر بی جے پی پھر سے الیکشن جیت گئی تو انہیں پھر سے جیل بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پھر سے جیل بھیجا گیا تو بھی وہ وہاں سے اپنی تحریک جاری رکھیں گے ۔واضح رہے کہ بی جے پی کے کٹر مخالف سمجھے جانے والے ہاردک نے اترپردیش اسمبلی الیکشن میں پارٹی کی زبردست جیت کے بعد پہلی بار تسلیم کیا تھا کہ بی جے پی گجرات میں پھر سے جیت سکتی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے پھر سے دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ ہاردک، جنہیں پہلے اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی کا قریبی سمجھا جا رہا تھا، آجکل کانگریس سے قریب نظر آ رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT