Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کی کامیابی، مودی کو ولیعہد ابوظہبی کی مبارکباد

بی جے پی کی کامیابی، مودی کو ولیعہد ابوظہبی کی مبارکباد

لتا منگیشکر ، سری سری ، محمد کیف بھی مبارکباد دینے والوں میں شامل
نئی دہلی ۔13 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے متاثر کن مظاہرہ پر وزیراعظم نریندر مودی کو ممتاز شخصیات اور متعدد بیرونی قائدین کے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں ابوظہبی کے ولیعھد کا پیغام بھی شامل ہے۔ ابوظہبی کے شیخ محمد بن زاید النھیان نے وزیراعظم مودی سے فون پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم کے دفتر ( پی ایم او ) نے ایک ٹوئٹر مسیج میں لکھا کہ ’’اعلٰحضرت شیخ محمد بن زاید النھیان ولیعھد ابوظہبی نے وزیراعظم سے بات کرتے ہوئے انتخابی نتائج پر وزیراعظم کو مبارکباد و تہنیت پیش کی‘‘ ۔ مودی نے کنیڈا کے سابق وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان سے ربط کرتے ہوئے انتخابی نتائج پر مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ ’’آپ کی نیک تمناؤں کیلئے میں مشکور و ممنون ہوں ‘‘ ۔ افسانوی گلوکارہ لتا منگیشکر ، اداکار نوازالدین صدیقی ، سری سری روی شنکر ، ٹیم انڈیا کے سابق بیٹسمین محمد کیف اور دیگر کئی ممتاز شخصیات نے بھی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابیوں پر وزیراعظم مودی کو مبارکباد پیش کی اور وزیراعظم نے ان تمام سے انفرادی طورپر اظہارتشکر کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT