Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کی کامیابی یقینی : لکشمن

بی جے پی کی کامیابی یقینی : لکشمن

حیدرآباد۔ 12 نومبر (این ایس ایس) بی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ورنگل لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ان کی پارٹی کا امیدوار بھاری فرق سے کامیاب ہوگا۔ انہوں نے ریاستی پارٹی آفس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار کی کامیابی کے امکانات نے حکمراں ٹی آر ایس اور ریاستی حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ورنگل میں انتخابی مہم کے سلسلے میں آنے والے ارکان اسمبلی اور وزراء سے لوگ حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوالات کررہے ہیں۔
دیورکنڈہ میں ولیج ریوینیو آفیسر
رشوت لیتے ہوئے گرفتار
حیدرآباد۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے رام موہن راؤ ولیج ریوینیو آفیسر گوتی مکالا ولیج، دیور کنڈہ منڈل ضلع نلگنڈہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ انہوں نے شکایت کنندہ سے 18 ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی تھی۔ رشوت میں دی گئی رقم برآمد کرلی گئی اور ولیج ریوینیو آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا اور اے سی بی کورٹ حیدرآباد کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT