Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / بی جے پی کی یو پی انتخابات میں دھاندلیاں‘ ای وی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ مایاوتی کا دعوی

بی جے پی کی یو پی انتخابات میں دھاندلیاں‘ ای وی ایم مشین سے چھیڑ چھاڑ مایاوتی کا دعوی

لکھنو:بہوجن سماج وادی پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کے روز الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کیاگیاتاکہ نتائج بی جے پی کے حق میں آسکیں اورانہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نتائج غیر متوقع ہے جس پر یقین نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مایاوتی جس کی پارٹی کا ریاست میں خراب مظاہرہ رہا ہے نے کہاکہ ’’ مذکورہ انتخابی نتائج چونکادینے والے ہیں۔ جس کا قبول کرنا مشکل ہے‘‘۔

مایاوتی نے کہاکہ ’’ میرے پاس رپورٹس آرہی ہیں کہ ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

یہاں تک کے مسلمان ووٹ بھی بی جے پی کے حق میں گئی ہیں‘‘۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاست میں بھاری کامیابی کے بعد مایاوتی کا یہ تبصرہ سامنے آیا ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT