Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ : راج ببر

بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ : راج ببر

بلیا ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے موضع دادری میں ایک مسلم شخص کو گوشت کھانے کی افواہ کے بعد قتل کئے جانے کے پیش نظر کانگریس لیڈر راج ببر نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار پر آئی ہے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ مرکز میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد اور نریندر مودی کے وزیراعظم بن جانیپر فرقہ پرست عناصر کھلم کھلا فسادات کروانے پر اتر آئے ہیں ۔ ہر جگہ فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلاتے ہوئے بے گناہ افراد کا قتل کیا جارہا ہے ۔ ایک خاص طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ پرامن فضاء کو مکدر کرتے ہوئے خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ۔
کانگریس لیڈر اور سابق بالی ووڈ اداکار راج ببر نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت میں اقلیتوں کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT