Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / ’بی جے پی کے تین سال : ٹوٹے ہوئے وعدے ، اعتماد شکنی اور عدم کارکردگی‘

’بی جے پی کے تین سال : ٹوٹے ہوئے وعدے ، اعتماد شکنی اور عدم کارکردگی‘

’نوجوان بیروزگار ، کسان خودکشی پر مجبور، سرحدوں پر سپاہیوں کی ہلاکتیں‘ : راہول گاندھی
نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت سے آج دریافت کیا کہ اقتدار کے تین سال بعد کس چیز پر جشن منارہے ہیں۔ مرکز کے پاس ار مرتبہ اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے اگر کچھ ہے تو وہ صرف ٹوٹے ہوئے وعدے اور عدم کارکردگی ہے۔ ملک میں کسانوں کی خودکشیوں اور بیروزگاری کی نشاندہی کرتے ہوئے راہول نے گزشتہ تین سال دراصل حکومت کے فیصلے عوام کو دھوکہ اور اعتماد شکنی ہے۔ راہول نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’نوجوان روزگار تلاش کرنے کی جدوجہد میں سرگرداں ہیں۔ کسان خودکشی کررہے ہیں۔ ہمارے سپاہی سرحدوں پر فوت ہورہے ہیں اور ان حالات میں حکومت آخر کس چیز کا جشن منارہی ہے‘‘۔ راہول نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’عوامی فیصلہ پر دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی، عدم کارکردگی اور ٹوٹے ہوئے وعدوں کے 3 سال‘‘۔ بی جے پی، مرکز میں اپنے اقتدار کے تیسری سالگرہ کے طور پر ملک میں ’’مودی فیسٹ‘‘ (مودی تہوار) منارہی ہے تاہم ’’مودی‘‘ کا مطالب وزیراعظم کے نام کا حوالہ دینا نہیں ہے بلکہ یہ انگریزی میں ’’میکنگ آف ڈیولپمنٹ انڈیا‘‘ کا مخفف مودی ہے جس کے اُردو معنی ترقی یافتہ ہند کی تعمیر ہوتے ہیں۔ راہول کے ٹوئیٹس پر مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن نے سخت جواب دیا اور کانگریس کے نائب صدر سے تعجب کے ساتھ سوال کیا کہ ’’این ڈی اے حکومت نے کونسے وعدے توڑے ہیں۔ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں یو پی اے حکومت کے 10 سالہ اقتدار میں عدم کارکردگی دیکھی گئی اور بی جے پی حکومت نے عوام کو کوئی دھوکہ نہیں دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT