Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے خلاف از خود کارروائی کرنے الیکشن کمیشن سے سی پی آئی ایم کا مطالبہ

بی جے پی کے خلاف از خود کارروائی کرنے الیکشن کمیشن سے سی پی آئی ایم کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے مبینہ اشتعال انگیز اشتہارات پر جو بہار انتخابات میں آخری مرحلہ کی رائے دہی سے عین قبل شائع کروائیں گئے ہیں۔ سی پی آئی ایم نے آج مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو از خود بی جے پی کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ۔ پارٹی نے کہا کہ دال اور انتشار کی سیاست این لای اے قسمت پر مہر لگا دے گی ۔ اشتہارات کی اشاعت پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے جن میں نتیش کمار سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ گائے کے بارے میں عظیم سیکولر اتحاد میں شامل پارٹیوں کے سبراہوں کے ’’بار بار اہانت انگیز ‘‘ بیانات پر خاموش کیوں ہیں۔ بائیں بازو کی پارٹی نے کہا کہ عوام رائے دہی سے قبل دال کی قیمتوں میں اضافہ کو فراموش نہیں کریں گے اور امیت شاہ زیر قیادت پارٹی کی ’’پھوٹ ڈالنے کی سیاست ‘‘  بی جے پی کی انتخابی قسمت پر مہر لگادے گی۔

TOPPOPULARRECENT