Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی کے خلاف راہول کے ریمارکس صحیح : کانگریس

بی جے پی کے خلاف راہول کے ریمارکس صحیح : کانگریس

نئی دہلی 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کی نوٹس سے قطع نظر کانگریس نے آج راہول گاندھی کی جانب سے بہار انتخابات میں بی جے پی پر تنقیدوں کی مدافعت کی اور کمہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ انتخابات میں وزیر اعظم کو سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کی اجازت نہیں دیتا ۔ پارٹی ترجمان آنند شرما نے کہا کہ راہول گاندھی نے جو بیان دیا ہے اس میںکوئی غَط بات نہیں ہے کیونکہ یہ سیاسی عدم اتفاق کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ وزیر اعظم کو ہی نوٹس جاری کرتا کیونکہ مودی کی جانب سے بہار میں تقاریر کے دوران عوام کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کیا جا رہا ہے اور اقلیتوں کو بالواسطہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے کل راہول گاندھی کو ایک نوٹس جاری کی گئی تھی کیونکہ انہوںنے ایک تقریر میں ریمارک کیا تھا کہ بی جے پی ہندووں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما کر رہی ہے ۔ بی جے پی کا الزام تھا کہ کانگریس نائب صدر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ آنند شرما نے کہا کہ کمیشن کی یہ دستوری ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنائے ۔ کمیشن کو چاہئے تھا کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے سرکاری مشنری کے بیجا استعمال کی اجامت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود وزیر اعظم نے ریڈیو پر من کی بات پروگرام میں دو مرتبہ پالیسی بیانات دئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT