Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

بی جے پی کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

حیدرآباد16اپریل (سیاست ڈاٹ کام )مسلمانوں اور درج فہرست طبقات کے ریزرویشن میں اضافہ کے بل کی مخالفت کرنے والی بی جے پی کے خلاف شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے دفتر کے گھیراؤ کی کوشش کی ۔اس احتجاج کے سبب کشیدگی دیکھی گئی ۔پولیس نے ان طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان احتجاجی طلبہ نے الزام لگایا کہ بی جے پی قبائلیوں کی ترقی کی مخالف ہے اور وہ قبائلیوں کو ریزرویشن دینے کے حق میں نہیں ہے ۔ ان طلبہ نے کہا کہ بی جے پی پسماندہ طلبہ کی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ان طلبہ نے بی جے پی کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔انہوں نے کہاکہ اس بل سے قبائلی افراد کی عزت نفس میں اضافہ ہوگا ۔بی جے پی کے لیڈر قبائلیوں کو ریزرویشن دینے کی مخالفت کر رہے ہیں جس پر ان کو شرم آنی چاہئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT