Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے خلاف متحد ہونے عوام سے نتیش کمار اور لالو پرساد کی اپیل

بی جے پی کے خلاف متحد ہونے عوام سے نتیش کمار اور لالو پرساد کی اپیل

پٹنہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر نتیش کمار اور آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے آج ایک جلسہ عام میں ایک ساتھ شہ نشین پر پہنچ کر عوام سے اپیل کی وہ بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر ووٹ دیں۔ بی جے پی ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ نہایت ہی پسماندہ طبقات کے اندر انتشار پیدا کرتے ہوئے وہ انہیں نظرانداز کررہی ہے۔ دونوں قائدین نے کہا کہ پسماندہ طباقات کو اپنے ووٹ کی طاقت دکھاتے ہوئے بی جے پی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی ایک دوسرے کے خلاف لڑائی لگا رہی ہے۔ عوام کے اندر پھوٹ ڈالو حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ عوام اب محسوس کررہے ہیں کہ بی جے پی نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT