Saturday , May 27 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد :اودھو ٹھاکرے

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد :اودھو ٹھاکرے

ممبئی، 10فروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے بی جے پی کے ساتھ مستقبل میں کسی طرح کے اتحاد کے امکان کو آج مسترد کردیا۔مسٹر ٹھاکرے نے شیوسینا کے اخبار ‘سامنا’ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ بی جے پی جس طرح سے کام کر رہی ہے ایسے میں انڈرورلڈسرغنہ داؤد ابراہیم بھی اس پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے ۔مسٹر ٹھاکرے نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے خلاف رین کوٹ پہن کر نہانے کے تبصرہ پر وزیراعظم مودی کی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اور بی جے پی کے لوگ صابن کے جھاگ کا بلبلہ بناکر ہوا میں اچھال رہے ہیں۔

 

بی ایس پی نے ووٹ کاٹ کر
بی جے پی کی مدد کی تھی : اکھلیش
پیلی بھیت 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر یوپی اکھلیش یادو نے آج دعویٰ کیاکہ مایاوتی کی پارٹی نے 2014 ء کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ تقسیم کرتے ہوئے بی جے پی کی مدد کی تھی۔ اُنھوں نے عوام کو خبردار کیاکہ وہ حریف پارٹیوں کے لئے ووٹ دیتے وقت اِس بات کو اپنے ذہن میں رکھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کو ایک ووٹ بھی نہیں ملا تھا۔ جبکہ اُس نے کئی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT