Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی کے فلورلیڈر کشن ریڈی کا آج دورہ کھمم

بی جے پی کے فلورلیڈر کشن ریڈی کا آج دورہ کھمم

حیدرآباد 4مئی (یواین آئی )تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلورلیڈر کشن ریڈی جمعہ 5مئی کو کھمم کا دورہ کریں گے ۔وہ مرچ یارڈ کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے سلسلہ میں گرفتار کسانوں سے جیل میں ملاقات کریں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پریشان حال کسانوں کی مدد کے لئے مرکز ی حکومت کے اعلان کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت آگے آئے اور ان کے لئے بونس کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کھمم کی مارکٹ یارڈ میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اس کو نقصان پہنچانے کے واقعہ میں اپوزیشن جماعتوں کی سازش ہونے سے متعلق حکومت جھوٹ بول رہی ہے ۔انہوں نے مرچ یارڈ کو نقصان پہنچانے کے واقعہ میں کسانوں کے خلاف درج معاملات کو واپس لینے کامطالبہ بھی کیا۔اسی دوران مرچ کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے دنتالاپلی منڈل کے بیری شٹی گوڑہ میں کسانوں نے راستہ روکو احتجاج کیا ۔ ورنگل ۔کھمم کی قومی شاہراہ پر ان کسانوں نے مرچ کی فصل کو آگ لگاکر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ان کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت نہ مل پانے سے کافی پریشان ہیں اور ان کوکئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ان دنوں تلنگانہ میں کئی اضلاع میں مرچ کے کسانوں کو ان کی پیداوار پر اقل ترین امدادی قیمت نہ مل پانے کا مسئلہ چھایا ہوا ہے اور کئی سیاسی جماعتوں نے کسانوں کی حمایت میں شدید احتجاج بھی کیا۔ اس مسئلہ پر کھمم کی زرعی مارکٹ یارڈ میں کسانوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT