Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی کے وفد کی لیفٹننٹ گورنر دہلی سے ملاقات

بی جے پی کے وفد کی لیفٹننٹ گورنر دہلی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قائد اپوزیشن دہلی اسمبلی وجیندر گپتا کی زیرقیادت بی جے پی کے وفد میں دہلی لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کرکے بلدی انتخابی حلقوں کی ازسرنو حدبندی میں ریاستی حکومت کی جانب سے تاخیر کرنے کا الزام عائد کیا۔ گپتا نے کہا کہ بی جے پی وفد نے حکومت دہلی کی کارروائی میں تاخیر پر فکرمندی ظاہر کی اور کہا کہ حکومت ازسرنو حدبندی کی رپورٹ پر عمل آوری میں غیرضروری طور پر تاخیر کررہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ حکومت دہلی بلدی انتخابات بروقت منعقد کرنے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ گپتا نے دعویٰ کیاکہ گورنر نجیب جنگ کو ریاستی الیکشن کمیشن سے اس سلسلہ میں بات چیت کرنی چاہئے اور تیقن طلب کیا کہ وہ اس معاملہ میں دخل اندازی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT