Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی گاندھی جی کے نظریہ کی جگہ لینے کوشاں :این سی پی

بی جے پی گاندھی جی کے نظریہ کی جگہ لینے کوشاں :این سی پی

ممبئی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس تاریخی ’’اگست کرانتی میدان‘‘ کا کرانتی دن کا دورہ کرنے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے ناگپور میں اسی قسم کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس پر این سی پی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی مہاتما گاندھی کے نظریہ کی جگہ اس کے اپنے نظریہ کو دینا چاہتی ہے۔ این سی پی ممبئی کے صدر سچن اہیر نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ بلالحاظ سیاسی وابستگی شہیدان آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے اگست کرانتی میدان آیا کرتے تھے، لیکن موجودہ چیف منسٹر کی غیرحاضری ’’بدبختانہ‘‘ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت مہا تما گاندھی کے نظریہ کی جگہ خود اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چیف منسٹر فرنویس گاندھی جی کے افکار کو پس پردہ ڈال کر خود اپنے افکار عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT