Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی ہائی کورٹ کی تقسیم کے حق میں

بی جے پی ہائی کورٹ کی تقسیم کے حق میں

مرکزی حکومت سے ضروری اقدام کا تیقن ، بنڈارو دتاتریہ کا ادعا
حیدرآباد۔/24جولائی، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے واضح کیا کہ بی جے پی ہائی کورٹ کی تقسیم کے حق میں ہے اور مرکزی حکومت اس سلسلہ میں ضروری قدم اٹھائے گی۔ نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہائی کورٹ کی دونوں ریاستوں میں تقسیم  کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مرکز پر بعض وزراء کے دباؤ سے متعلق الزامات کو بھی مسترد کردیا۔ دتاتریہ نے کہا کہ ہائی کورٹ کی تقسیم کیلئے جو شرائط اور طریقہ کار موجود ہیں ان کی تکمیل میں کسی قدر وقت درکار ہے جس کے باعث ہائی کورٹ کی تقسیم میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کیلئے بہر صورت علحدہ ہائی کورٹ تشکیل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں کیلئے علحدہ علحدہ ہائی کورٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس کا احساس مرکزی حکومت کو ہے۔ دتاتریہ نے مختلف ترقیاتی شعبوں میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کے الزامات کو بھی مسترد کردیا اور کہاکہ مرکز تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے فراخدلانہ تعاون فراہم کررہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT