Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ۔ ایل جے پی اتحاد پر جلد فیصلہ : چراغ پاسوان

بی جے پی ۔ ایل جے پی اتحاد پر جلد فیصلہ : چراغ پاسوان

بنگلورو 16 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی اے کے ساتھ ہی آئندہ سال کے یو پی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے لوک جن شکتی پارٹی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی لیڈر چراغ پاسوان نے کہا کہ اس مسئلہ پر قطعی فیصلہ بہت جلد بی جے پی کی جانب سے کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی مرکز میں این ڈی اے کا حصہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یو پی انتخابات میں بھی اسی اتحاد کے تحت مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بی جے پی اتحاد کی بڑی جماعت ہے اس لئے وہی اس تعلق سے قطعی فیصلہ کریگی ۔ ہم اس سلسلہ میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے جلد ملاقات کرینگے تاکہ کوئی فیصلہ ہوسکے ۔چراغ پاسوان پارٹی کے بانی و مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے فرزند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی بہرصورت یو پی انتخابات میں مقابلہ کرنا چاہتی ہے چاہے یہ بی جے پی کے ساتھ ہو یا آزادانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے اتحاد جہاں کہیں انتخابات میں حصہ لے رہا ہے اس کے نتائج بہترین آ رہے ہیں اور عوام اس کی تائید کر رہے ہیں۔ شمال مشرق میں بھی اتحاد نے اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT