Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ۔ شیوسینا اختلافات منظر عام پر

بی جے پی ۔ شیوسینا اختلافات منظر عام پر

ادھوٹھاکرے کی تقریر کے دوران خلل اندازی
ممبئی ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بی جے پی اور شیوسینا کے مابین کشیدہ تعلقات آج اس وقت سامنے آگئے جب وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ میں ادھو ٹھاکرے کی تقریر کے دوران خلل اندازی کی گئی ۔ جلسہ گاہ میں موجود بی جے پی حامیوں نے گڑبڑ شروع کردی ۔ اس سے پہلے ریاستی وزیر مال چندرکانت پاٹل کی تقریر کے دوران شیوسینا کارکنوں نے خلل ڈالا جس کے جواب میں صدر شیوسینا ادھوٹھاکرے کی تقریر کے دوران بی جے پی کارکنوں نے ’ مودی ، مودی ‘ کے نعرے لگائے اس کی وجہ سے ادھو ٹھاکرے کو اپنی تقریر کچھ دیر روکدینی پڑی ۔۔

TOPPOPULARRECENT