Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی ۔ شیوسینا لفظی جھڑپ میں شدت

بی جے پی ۔ شیوسینا لفظی جھڑپ میں شدت

ممبئی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) سماجی میڈیا نے شیوسینا کی قیادت کو کمزور ظاہر کیا ہے۔ اور اس کی یہ شبیہہ پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا نے بی جے پی پر تنقید کی۔ اس سے ان کے آئندہ ممبئی بلدی انتخابات میں جو آئندہ سال کے اوائل میں مقرر ہیں، کشیدہ تعلقات کی جھلک ملتی ہے۔ پوسٹروں میں یہ نعرہ شامل ہے ’’میں نے تمہاری تائید کی اور تم نے میرا کارٹون بنادیا‘‘ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے اور ان کے ترجمان سنجے راوت نے یہ نعرہ ایجاد کیا ہے۔ ایک پوسٹر میں اودھو ٹھاکرے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک ان کے والد ’’آنجہانی بال ٹھاکرے‘‘ کے آشیرواد سے نہیں چلایا جاسکتا اور نہ ماتو شری سے (بال ٹھاکرے کی قیام گاہ) سے چلایا جاسکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال ، کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ ، راوت اور ادھو ٹھاکرے کو ’’ایک ہی قسم کے پرندے‘‘ تحریر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT