Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی اتحاد ختم

بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی اتحاد ختم

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میں اپنے ارکان اسمبلی گنوا دینے کے بعد تلگو دیشم پارٹی اب تلنگانہ میں اپنی انتخابی حلیف بی جے پی سے محروم ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔ ریاست میں تلگو دیشم کی گھٹتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر زعفرانی پارٹی نے ورنگل اور کھمم کے بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی نے بتایا کہ ورنگل اور کھمم کے میونسپل الیکشن میں تلگو دیشم کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں کی جائے گی ۔ اگرچیکہ قومی سطح پر این ڈی اے میں تلگو دیشم شامل رہے گی ۔ لیکن ریاستی سطح پر یہ اختیار دیدیا گیا ہے کہ نظریہ ضرورت کے مطابق انتخابی حکمت عملی تیار کی جائے لہذا پارٹی نے فیصلہ کیا کہ مجوزہ بلدی انتخابات میں تلگو دیشم سے اتحاد کے بغیر اپنے بل بوتے پر مقابلہ کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT