Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی رنگا ریڈی اوورسیز میان پاور کمپنی کے صدر نشین نامزد

بی رنگا ریڈی اوورسیز میان پاور کمپنی کے صدر نشین نامزد

حیدرآباد۔ یکم جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ تحریک میں سرگرم رہے بی رنگاریڈی کو اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ یہ ادارہ بیرون ملک ملازمتوں کے سلسلہ میں نوجوانوں کی رہنمائی کریگا۔ چیف منسٹر سے قربت رکھنے والے رنگاریڈی 1969 تلنگانہ تحریک میں شریک تھے ۔ وہ تلنگانہ کی مختلف تحریکات سے وابستہ رہے۔2001 میں انہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی اور تحریک میں شامل رہے۔ انہوں نے تقرر کے احکامات کی اجرائی کے بعد چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا میں تلنگانہ کو نظر انداز کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری عہدوں پر تقررات کے سلسلہ میں کے سی آر نے تلنگانہ تحریک سے وابستہ افراد کو ترجیح کا فیصلہ کیا ہے ۔ ابھی تک تقریباً 40 سے زائد کارپوریشنوں، بورڈز اور دیگر سرکاری اداروں پر تقررات ہوئے جن میں زیادہ اداروں پر ایسے افراد کا تقرر کیا گیا جنہوں نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کیا تھا۔

چیف منسٹر ‘ سی بی آئی مقدمات سے خوفزدہ ‘ پونم پربھاکر
حیدرآباد۔ یکم جولائی ( این ایس ایس ) سابق ایم پی پونم پربھاکر نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سی بی آئی مقدمات سے خوفزدہ ہیں اور اسی لئے انہوں نے وزیر اعظم نریند مودی کے فیصلے کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو سہارا پراویڈنٹ فنڈ استثنی کے مقدمات کا سامنا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسکام یو پی اے دور میں ہوا تھا تاہم اس کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے جی ایس ٹی نفاذ کی تقریب میں شرکت کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT