Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی رائے ٹروفی چمپئن شپ کیلئے ٹی ایف اے کا آج سلیکشن

بی سی رائے ٹروفی چمپئن شپ کیلئے ٹی ایف اے کا آج سلیکشن

حیدرآباد ، 12 جنوری (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) کی جانب سے جونیر نیشنل فٹبال ٹیم برائے بی سی رائے ٹروفی کیلئے سلیکشن ٹرائلس 13 جنوری (چہارشنبہ) کو منعقد کئے جارہے ہیں۔ جی پی پالگنا ٹی ایف اے سکریٹری کی اطلاع کے بموجب یکم جنوری 1999ء سے 31 ڈسمبر 2001ء تک کی پیدائش والے کھلاڑی تروملگیری فٹبال گراؤنڈ سکندرآباد پر سہ پہر 3 بجے سلیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ کھلاڑیوں کو لازمی طور پر اپنا ’برتھ سرٹفکیٹ‘ ساتھ لانا ہوگا۔ جونیر نیشنل فٹبال چمپئن شپ بلاسپور، چھتیس گڑھ میں منعقد ہوگی۔ مزید تفصیل کیلئے سل نمبر 9440055430 یا 9000090701 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT