Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی اڈھاک کمیٹی کا منگل کو دورہ پٹنہ

بی سی سی آئی اڈھاک کمیٹی کا منگل کو دورہ پٹنہ

ممبئی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے نو تشکیل شدہ اڈھاک کمیٹی برائے بہار ‘ منگل کو پٹنہ کا دورہ کریگی ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے بہار اور اترکھنڈ کیلئے 7 اگسٹ کو دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاکہ ان دونوں ریاستوں میں کھلاڑیوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے ۔ یہ کمیٹیاں فی کس پانچ ارکان پر مشتمل ہیں۔ بہار کیلئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کے سربراہ سابق بی سی سی آئی سکریٹری نرنجن شاہ ہیںاور سابق خازن ایم پی پانڈوو اترکھنڈ کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ نرنجن شاہ کی کمیٹی میں گوا کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری ونود پھڈکے ‘ تریپورہ کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری سورو داس گپتا ‘ گجرات کرکٹ اسوسی ایشن کے ایگزیکیٹیو رکن بھارت زاویری اور بی سی سی آئی گیم کو آرڈینیٹر رتناکر شیٹی شامل ہیں۔ اپنے پہلے دورہ کے موقع پر یہ کمیٹی پٹنہ میں کرکٹ سہویات کا تفصیل سے جائزہ لے گی ۔ اس کے بعد انڈر 16 ‘ انڈر 19 اور انڈر 23 ٹیموں کے سلیکشن کی راہ ہموار ہوگی ۔ اس کے نتیجہ میں بہار کے کرکٹرس جاریہ سیزن میں بی سی سی آئی اور اس سے مربوط ٹورنمنٹس میں حصہ لینے کے اہل ہونگے ۔ بہار میں نمائندہ تنظیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے بہار میں کرکٹ کی صورتحال ابتر ہے اور ریاست میں کئی برسوں سے کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں ہوسکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT