Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی فینانس کمیٹی کے اجلاس میں کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کیا گیا

بی سی سی آئی فینانس کمیٹی کے اجلاس میں کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کیا گیا

کولکتہ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کی فینانس کمیٹی کے آج یہاں منعقدہ اجلاس میں اس کے صدر جیوتر آدتیہ سندھیا کی عدم شرکت کے سبب کوئی اہم فیصلہ نہیں کیا گیا اور صرف سالانہ کھاتوں کو منظوری دی گئی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کی غیر حاضری کی وجہ کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ یہ روایت رہی ہے کہ فینانس کمیٹی کے چیرمین کے غیاب میں کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کیا جاتای ۔ مسٹر سندھیا فی الحال امریکہ میں ہیں ۔ چنانچہ ویمنس کرکٹ کریڈیشن کی ادائیات اور کارکردگی پر مبنی ترغیبات جیسی دو کلیدی تجاویز کو منظوری نہیں دی جاسکی ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT