Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی نے پی سی بی کی قانونی نوٹس مسترد کر دیا

بی سی سی آئی نے پی سی بی کی قانونی نوٹس مسترد کر دیا

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قانونی نوٹس کو آج مسترد کردیا۔ پی سی بی کے لیگل نوٹس کے جواب میں سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ مفاہمتی یاداشت کو دیکھ کر ہی جواب دیا جائے گا اور نوٹس کے جواب کیلئے معاہدے کی قانونی حیثیت دیکھنی ہوگی ویسے بھی وہ صرف ایک لیٹر تھا باقاعدہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر ہندوستانی بورڈ کو 64 ملین ڈالر کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے لیگل نوٹس جاری کیا تھا، آئی سی سی قوانین کے مطابق ہند کو ایک ہفتے میں جواب دینا تھا جس کے بعد معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT