Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کا سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کرنے کا فیصلہ

بی سی سی آئی کا سپریم کورٹ میں حلفنامہ داخل کرنے کا فیصلہ

ممبئی ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج اپنے خصوصی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہیکہ لودھا کمیٹی کی سفارشات کے ضمن میں وہ سپریم کورٹ نے اپنا حلفنامہ داخل کرے گا کیونکہ لودھا کمیٹی نے جو سفارشات سپریم کورٹ کو دی ہیں، ان کا نفاذ اس کیلئے پیچیدہ اور مشکلات کا مرحلہ ہے۔ تفصیلات کے بموجب آج یہاں بی سی سی آئی کی جانب سے منعقدہ ایک اہم اور عام اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہیکہ بی سی سی آئی کی جانب سے انوراگ ٹھاکر حلفنامہ داخل کریں گے۔ لودھا کمیٹی نے بی سی سی آئی میں انقلابی تبدیلیوں کی سفارش کی ہے جس میں ٹی وی پر اشتہارات کو روکنے، اہم عہدوں پر سیاسی قائدین کو فائز ہونے سے روکا جانا، ہر ریاست کو صرف ایک ووٹ دینے کا حق دیا جانا وغیرہ شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے اپنے اس اہم اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ ارکان اور سکریٹری سپریم کورٹ میں بی سی سی آئی کی جانب سے ایک حلفنامہ داخل کریں گے جس میں لودھا کمیٹی کی سفارشات کے نفاذ پر پیچیدگیوں اور مشکلات کے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں بی سی سی آئی نے ریاستی کرکٹ اسوسی ایشنوں کو بھی مطلع کیا ہیکہ انہیںلودھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے میں جو مشکلات درپیش ہوں گی اس کیلئے وہ علحدہ طور پر اپنے حلفنامے داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT