Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کا فیصلہ ماننے سے اسد رؤف کا انکار

بی سی سی آئی کا فیصلہ ماننے سے اسد رؤف کا انکار

نئی دہلی۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی امپائر اسد رؤف نے بی سی سی آئی کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فیصلے درست رہے لہٰذا ان کیخلاف پانچ سالہ پابندی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ مشاورت کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد رؤف پر کرپشن اور خراب رویہ کے الزام میں پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT