Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کا 15 اکتوبر کو ایک اور اجلاس

بی سی سی آئی کا 15 اکتوبر کو ایک اور اجلاس

نئی دہلی۔13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے15 اکتوبر کو دہلی میں خصوصی جنرل اجلاس طلب کر لیا یہ بورڈ کا دو ہفتوں کے دوران دوسرا جنرل اجلاس ہو گا۔ اس سے قبل یکم اکتوبر کو جنرل اجلاس منعقد ہوا تھا۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہنگامی اجلاس میں گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی طرف جاری کئے گئے عبوری احکامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی پر لودھا کمیٹی کی تنظیمی اصلاحات کے حوالے سے سفارشات کو نافذ کرنے تک الحاق اسوسی ایشنز کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اس کے علاوہ بی سی سی آئی اور اسوسی ایشنز کو 17 اکتوبر کو جوابات جمع کروانے کا حکم بھی دے ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے معاملات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہدایات جاری کی ہیں کہ فوری طور پر لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ دوسری جانب للت مودی نے بھی بی سی سی آئی کے سربراہ انوراگ ٹھاکر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی اہلیت کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT