Friday , May 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کمیٹی اجلاس میں سرینواسن کی براہ اسکائپ شرکت

بی سی سی آئی کمیٹی اجلاس میں سرینواسن کی براہ اسکائپ شرکت

نئی دہلی۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے سابق سربراہ این سرینواسن نے جو فی الحال لندن میں مقیم ہیں، ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خصوصی اجلاس عام میں شرکت کی جس کے ساتھ ہی لودھا کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق ان کی اہلیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’جی ہاں مسٹر سرینواسن لندن سے براہ اسکائپ اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ اکثر پوچھے جانے والے سوالات پر دیئے گئے جوابات سے ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے کہا گیا تھا کہ انہیں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ لیکن کبھی بھی یہ وضاحت نہیں کی گئی تھی کہ آیا وہ بی سی سی آئی کے خصوصی اجلاس عام میں شرکت کیلئے نااہل ہیں‘‘۔ بی سی سی آئی کے قدیم ذمہ دار ہنوز خلاف ورزی پر بضد ہیں۔ لودھا کمیٹی کی نئی اصلاحات نے ذمہ داروں کی حد عمر 70 سال مقرر کی تھی اور 71 سالہ سرینواسن ہنوز سرگرم ہیں۔ علاوہ ازیں سواراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر 72 سالہ نرنجن شاہ نے بھی گزشتہ ہفتہ قومی کرکٹ اکیڈیمی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آج کے اجلاس میں سرینواسن کے حصہ لینے کے بعد منتظمین کی کمیٹی کیا فیصلہ کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT