Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کو آئی سی سی کی مبارکباد

بی سی سی آئی کو آئی سی سی کی مبارکباد

دبئی ، 21 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چیرمین ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کو ملک کے 500 ویں ٹسٹ کیلئے مبارکباد پیش کی ہے، جو کل سے کانپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔ منوہر نے کہا کہ انڈین کرکٹ کی تاریخ میں یہ بڑا سنگ میل ہے۔ انڈیا آئی سی سی کا نہایت اہم رکن رہا ہے جو اس کھیل کیلئے مالا مال ثقافت اور زبردست جوش و خروش کا حامل ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کل اس موقع پر گرین پارک میں بی سی سی آئی کو یادگاری پلیٹ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT