Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کو 15 اکتوبر تک کا وقت

بی سی سی آئی کو 15 اکتوبر تک کا وقت

نئی دہلی ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جسٹس آر ایم لودھا پینل نے بی سی سی آئی کو 15 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ کمیٹی کی رپورٹ میں سفارش کردہ آئینی اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنائے۔ قبل ازیں بی سی سی آئی جنے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے سمن کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا تھالیکن آج لودھا کمیٹی نے بی سی سی آئی کو 15 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سفارش کردہ اصلاحات کو نافذ کرے اور اگر وہ یہ کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اسے توہین عدالت تصور کیا جائے گا ۔ ہندوستان میں کرکٹ کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے لئے لودھا کمیٹی نے جو سفارشات پیش کی تھیں اُسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے اُس پر عمل کرنے کا حکم صادر کیا تھا ۔ کمیٹی نے آج بی سی سی آئی کو اس پر عمل کرنے کیلئے سختی سے ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT