Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کو 1600 کروڑ کے نقصان کا خطرہ

بی سی سی آئی کو 1600 کروڑ کے نقصان کا خطرہ

نئی دہلی۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  بی سی سی آئی کو 1600 کروڑ روپے کے نقصان کا خطرہ ہے۔ لودھا کمیٹی نے میچ کے دوران اوورز کے اختتام یا وکٹ گرنے کے بعد ٹی وی پر اشتہارات دکھانے پر پابندی کی تجویز دی ہے۔ اس کے مطابق صرف لنچ، ٹی یا ڈرنک بریک کے دوران ہی ٹی وی پر اشتہارات دکھائے جانے چاہئیں۔ اس وقت بی سی سی آئی کو نشریاتی حقوق کی مد میں 2000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے اور اگر یہ تجویز منظور کرلی گئی تو صرف 400 کروڑ روپئے کی ہی آمدنی بچ جائے گی ۔
پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس سے واٹسن متاثر
شارجہ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی آل راؤنڈر شین واٹسن نے نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر رومان رئیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صلاحیتوں سے مالا مال اور بہترین بولر ہیں۔رومان رئیس پی ایس ایل میں شین واٹسن کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں جبکہ انھیں ورلڈکپ اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واٹسن نے کرکٹ آسٹریلیا کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہماری ٹیم میں بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے رومان رئیس اب تک کھیلے گئے کچھ مقابلوں میں شاندار رہے ہیں، وہ باصلاحیت اور نوجوان ہیں اور وہ اپنے کھیل کے حوالے سے بہتر سمجھ رکھتے ہیں۔مصباح الحق کی عدم موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے واٹسن نے کہاکہ رئیس کھیل اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بہتر سمجھتے ہیں جبکہ دباؤ میں بھی وہ بہتر مظاہرہ کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT