Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کی ترمیم کی درخواست بھی مسترد

بی سی سی آئی کی ترمیم کی درخواست بھی مسترد

نئی دہلی، 17ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لودھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ نہ کرنے کے معاملے میں ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو سپریم کورٹ سے ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے اور عدالت عظمیٰ نے اس سلسلے میں بورڈ کی ترمیم (کیوریٹو) کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے ملک میں کرکٹ انتظامیہ میں بہتری لانے کے لئے جسٹس آر ایم لوڈھا کمیٹی کا قیام کیا تھا۔جس کے بعد اس نے کچھ سفارشات کو بی سی سی آئی کو لاگو کرنے کے لئے کہا، لیکن بی سی سی آئی نے چند سفارشات کی مخالفت کی۔بورڈ نے عدالت میں ترمیم کی درخواست بھی ڈالی تھی، جسے اس نے مسترد کر دیا۔ ترمیم کی درخواست مسترد کرنے کے بعد اب بی سی سی آئی کی مشکلیں کافی حد تک بڑھ سکتی ہیں کیونکہ اب بورڈ کے پاس کوئی قانونی اختیار نہیں بچا ہے ۔جس کے بعد بی سی سی آئی کو لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنا ہی ہوگا۔ کچھ دن پہلے ہی کورٹ نے بی سی سی آئی کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد اس نے ترمیم کی درخواست داخل کی تھی۔واضح رہے کہ عدالت نے 18 جولائی کو بی سی سی آئی کو لوڈھا کمیٹی کی سفارشات لاگو کرنے کو کہا تھا۔ بی سی سی آئی نے 22 جنوری 2015کو دیئے گئے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس ٹھاکر، جسٹس جے ایس کیہھر اور دیپک مشرا پر مشتمل بینچ نے کہا کہ ہم نے کیوریٹو پٹیشن اور اس سے منسلک دستاویزات کو دیکھا ہے ۔روپا اشوک ہورا بمقابلہ اشوک ہورا اور دیگر کے کیس میں عدالت کے فیصلے کے تحت طے معیار رکھنے والی اس ترمیم کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT