Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کی کوہلی کو حمایت اور آئی سی سی سی مداخلت درخواست

بی سی سی آئی کی کوہلی کو حمایت اور آئی سی سی سی مداخلت درخواست

نئی دہلی ۔ 8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے آج ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی زبردست حمایت میں آتے ہوئے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ حریف کپتان اسٹیواسمتھ کی احمقانہ حرکت میں مداخلت کرے ۔ بی سی سی آئی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کرکٹ آسٹریلیا نے اسمتھ کے خلاف دھوکہ دہی کی بات پر اپنی برہمی کا اظہارکیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آئی سی سی سے اس تنازعہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہیں تاکہ سیریز میں مابقی دو ٹسٹ مقابلے مکمل جذبہ کے ساتھ کھیلے جاسکیں ۔ یاد رہے بنگلور ٹسٹ میں اسمتھ ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیئے جانے کے بعد ڈی آر ایس کیلئے ڈریسنگ روم کی طرف دیکھا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT