Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / بی سی سی آئی کے 3 اعلی عہدیدارآئی پی ایل ہراج سے دور

بی سی سی آئی کے 3 اعلی عہدیدارآئی پی ایل ہراج سے دور

سی کے کھنہ ‘ امیتابھ اور انیرودھ چودھری کو ہراج میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت
نئی دہلی 19 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ونود رائے کی قیادت والی منتظمین کی کمیٹی نے بی سی سی آئی کے تین اعلی عہدیداروں کو کل بنگلورو میں ہونے والے آئی پی ایل آکشن میں شرکت سے روک دیا ہے ۔ منتظمین کی کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر سی کے کھنہ ‘ مسٹر امیتابھ چودھری یا مسٹر انیرودھ چودھری یا پھر ایسے اور بھی کوئی دوسرے افراد کو ایکس آفیشیو رکن ہونے کا دعوی کرتے ہیں یا پھر آئی پی ایل گورننگ کونسل میں شامل رہنے کا ادعا کرتے ہیں وہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے ہراج میں شرکت کرنے کے اہل نہیںہونگے ۔ کہا گیا ہے کہ ان افراد کی جانب سے جو حلفنامہ پیش کئے گئے تھے وہ ہنوز سپریم کورٹ میں زیر دوران ہیں۔ مسٹر کھنہ بی سی سی آئی کے سینئر ترین نائب صدر ہیں جبکہ انیرودھ چودھری خازن تھے ۔ امیتابھ چودھری برسر خدمت جوائنٹ سکریٹری تھی جبکہ ان تینوں کو منتظمین کی کمیٹی قائم کرتے ہوئے عملا بے اثر کردیا گیا تھا ۔ کمیٹی نے کہا کہ صرف وہ عہدیدار جو سپریم کورٹ کی جانب سے لازمی قرار دی گئیں اصلاحات کی توثیق کرتے ہیں وہ کھلاڑیوں کے ہراج میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ صرف ایسے عہدیدار اور اراکین جنہیں سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار نہیں دیا گیا ہے وہی آئی پی ایل کھلاڑیوں کے ہراج میں شرکت کرسکتے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ اس کے پاس ایسے تمام افراد اور ایکس آفیشیو ارکان کا مکمل ڈاٹا نہیں ہے ایسے میں خود ارکان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے آپ کا جائزہ لیں اور یہ تعین کرلیں کہ آیا وہ اس ہراج میں شرکت کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ اس کی جانب سے کچھ افراد کو آئی پی ایل کے ہراج کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے اگر آئی پی ایل گورننگ کونسل کے پاس دو سے زائد ارکان اس ہراج میں شرکت کی اہلیت نہیں رکھتے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT