Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / بی سی سی آئی صدر ڈالمیا کا انتقال

بی سی سی آئی صدر ڈالمیا کا انتقال

کولکتہ ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا کا آج انتقال ہوگیا ۔ انہیں چند دن پہلے سینے میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ شہر کے دواخانہ میں آج شام قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ 75 سالہ ڈالمیا کو بی ایم برلا ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر ان کی کرونری انجیو گرافی کی گئی تھی ۔ بنگال کرکٹر اسوسی ایشن کے ذرائع نے کہا کہ شام 6 بجے ڈالمیا کی صحت بگڑ گئی اور ان کے اہم اعضاء کام کرنا بند کردیئے ۔ ان کے انتقال پر کرکٹ کی شخصیتوں نے اظہار تعزیت کیا ۔ ان کے علاوہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ۔
دوبئی حکمراں کے فرزند کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت
نئی دہلی ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے دوبئی کے حکمراں کے فرزند شیخ راشد بن محمد المخطوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ اپنے تعزیتی بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ نوجوان افراد کی موت تکلیف دہ ہوتی ہے ۔ مجھے شیخ محمد بن راشد المخطوم کے فرزند شیخ راشد بن محمد المخطوم کے اچانک اور بے وقت انتقال پر دکھ ہوا ہے۔ دبئی حکمراں کے فرزند کا 34 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT