Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی سی طبقہ کی ترقی کیلئے اسپیشل پیاکیج کا مطالبہ

بی سی طبقہ کی ترقی کیلئے اسپیشل پیاکیج کا مطالبہ

سرسلہ۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی سی طبقہ کے ریاستی قائد و ترجمان بی سی سنگم ہرشا ہنمانڈلو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرسلہ ضلع میں بی سی طبقہ کی کثیر تعداد میں موجود عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے اسپیشل فنڈس کو منظور کرتے ہوئے طبقہ کی ترقی کا ضامن بنیں۔ آج وہ یہاں سرسلہ میں بی سی طبقہ کے اعلیٰ قائدین کے ایک اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی طبقہ کے ووٹوں کو حاصل کرتے ہوئے اقتدار پر آئی حکومت کو چاہیئے کہ وہ بی سی طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسرباقی نہ رکھے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ بی سی کمیشن سے متعلق بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT