Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی طلبہ کو بیرونی ممالک میں تعلیم کیلئے اسکالرشپس

بی سی طلبہ کو بیرونی ممالک میں تعلیم کیلئے اسکالرشپس

حیدرآباد۔ 9 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے وجئے دشمی تہوار (دسہرہ) کے موقع پر ریاست کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے ’’مہاتما جیوتی راؤ پھولے بی سی اوورسیز اسکالرشپ‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئی خوشخبری دی ہے۔ درحقیقت حکومت تلنگانہ نے بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند طلباء و طالبات کے لئے اب تک ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طلبہ کیلئے روبہ عمل لارہی اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے خطوط پر اب پسماندہ طبقات (بی سی) طلبہ کیلئے مذکورہ اسکیم کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرونی ممالک تعلیم کے حصول سے دلچسپی رکھنے والے پسماندہ طبقہ کے طلبہ کیلئے حکومت 20 لاکھ روپئے کی رقمی مدد فراہم کرے گی۔ اس اسکیم کو روبہ عمل لانے کیلئے حکومت پہلے سال فی طالب علم کو 20 لاکھ روپئے کے حساب سے 300 طلباء و طالبات کو جملہ 60 کروڑ روپئے کی مدد کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT