Sunday , March 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی سی کمیشن رکن ، ادبی کرشنا موہن کا دورہ سرسلہ

بی سی کمیشن رکن ، ادبی کرشنا موہن کا دورہ سرسلہ

مسلمانوں کے معاشی ، سماجی ، تعلیمی مسائل کا جائزہ

سرسلہ /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانوں کے معاشی ، سماجی ، تعلیمی پسماندگی کی حقیقی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے بی سی کمیشن کے رکن او بی کرشنا موہن نے سرسلہ کا دورہ کیا ۔ جہاں وہ سبھاش نگر ، اسلام نگر اور پیدور میں ترکاش پلی میں مقیم مسلمانوں سے ان کے دور زندگی سے متعلق جانکاریاں حاصل کرتے ہوئے اسے قلم بند کیا ۔ اس موقع پر ترکاش پلی کے بعض افراد جن میں شیخ علی شامل ہیں کمیشن کے رکن کرشنا موہن علاقے کے مسلمانوں کی پسماندگی سے واقف کروایا اور کہا کہ یہاں 90 تا 100 مکانات ہے اور ان کا پیشہ سنگ تراشی ہے جو خاندانی سلسلہ ہے وہ اب ان کے بچوں کو اچھی اور اعلی تعلیم دلوانہ چاہتے ہیں ۔ ان کے علاقے میں کوئی آنگن واڑی مدرسہ تک نہیں ہے ۔ علاقے کے لوگ اپنے افراد خاندان کے ساتھ اپنے کچے پکے چھوٹے سے مکان میں قیام پذیر ہیں ۔ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بھی ٹھوس سہولتیں فراہم نہیں ہے ۔ انہیں تحفظات کے ذریعہ حکومت کی جانب سے مراعات دئے جائیں تو کسی قدر بہتر ہوگا ۔ سبھاش نگر کی ایک خاتون نے بھی علاقے کے مسلمانوں کی پسماندگی سے متعلق کمیشن کے ذمہ داروں کو واقف کروایا اور مثال دی کہ ان کے یہاں ایک 15 سالہ لڑکی جو کہ بات نہیں کرسکتی ۔ بات کرنے سے معذور ہے ۔ ان کے ہاں صدارم سرٹیفکیٹ کی موجودگی کے باوجود بھی حکومت کی دی جانیو الی مراعات جیسے کے آسرا پنشن سے محروم رکھا گیا ۔ اسلام نگر کے نوجوانوں نے بھی مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیادی وجہ تعلیم بتلائی ہے اور کہا کہ اگر انہیں تحفظات فراہم کئے جائیں تو ان کے بچوں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ تحفظات کی بنیاد پر انہیں اعلی سے اعلی مقامات پر داخلہ ملے گا اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم ہوگا ۔ قبل ازیں بی سی کمیشن رکن او بی کرشنا موہن نے ڈی آر او اس دورے کے موقع پر بی سی کمیشن رکن او بی کرشنا موہن کے ہمراہ ضلع کلکٹر ڈی کرشنا بھاسکر ۔ ڈی آر او شیام پرساد کے علاوہ صدر ساجد سرسلہ شیخ یوسف ، زیڈ پی کوآپشن رکن محمد سرور کے علاوہ محمد محبوب علی ، سید سعادت علی ، عبدالمظہر ، محمد سلیم ، سید صادق بابا وغیرہ موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT