Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی کمیشن سے بھرپور نمائندگی کرنے عوام سے جناب محمود علی کی اپیل

بی سی کمیشن سے بھرپور نمائندگی کرنے عوام سے جناب محمود علی کی اپیل

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر (پریس نوٹ) نائب وزیر اعلی محمد محمود علی نے ریاست تلنگانہ کے عوام سے  بی سی کمیشن کی جانب سے تحفظات کیلئے جاری سماعت میں شرکت کرتے ہوئے کمیشن کو تحفظات کے متعلق اپنی تجاویز سے واقف کرواتے ہوئے اس موقع سے بھر بور استفادہ کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرتے ہوئے اس کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کا اہم موقع ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کی مدد اور رہبری کیلئے خیریت آباد پر واقع واٹر ورکس کے دفترHMWS&SB  پر اپنے دفتر سے ایک گزیٹیڈ آفیسر کے ہمراہ دیگرملازمین کو متعین کیا ہے تا کہ وہ درخواست گزاروں کو درپیش مسائل کو حل کر سکیں ۔نائب وزیر اعلی محمد محمود علی نے جن افراد کو وہاں عوام کی خدمت کیلئے معمور کیا ہے۔چیتن درخواست گزاروں کی مدد کے لئے وہاں موجود رہیں گے ۔عوام ان سے فون نمبر 9704233351 ربط کر تے ہوئے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT