Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بی سی کمیشن سے کمیونسٹ قائد کی نمائندگی

بی سی کمیشن سے کمیونسٹ قائد کی نمائندگی

بودھن ۔15مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی سی کمیشن چیرمین مسٹر راملو کے دورہ ضلع نظام آباد کے موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قائد کامریڈ شیخ بابو کی قیادت میں ایک وفد چیرمین سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ تلنگانہ میں مسلم طبقات سے تعلق رکھنے والے تقریباً 81فیصد افراد خطہ غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کررہے ہیں ۔ کامریڈ بابو نے بتایا کہ معاشی طور پر پسماندگی کے سبب تلنگانہ کے مسلمانان اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت دینے سے قاصر ہے ۔ بازاروں میں 12 تا 15 سال عمر کے بچے اپنے والدین کے چھوٹے موٹے کاروبار میں تعاون کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور بعض بچے چھوٹی عمروں میں ہی فٹ پاتھ پر یا گلیوں میں پھیری لگاتے ہیوئے خود روزگار حاصل کررہے ہیں ۔وفد نے چیرمین کمیشن کو بتایا کہ غریب مسلمان اپنے بچوں کو مصائب برداشت کرتے ہوئے اگر انہیں تعلیم یافتہ قابل بنا بھی دیں تو موجودہ دور میں سرکاری ملازمتیں حاصل ہونا دشوار ہے ۔ اگر حسب وعدہ ٹی آر ایس حکومت ملازمتوں و تعلیمی شعبہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرے تو ذہین مسلم بچوں کا مستقبل درکشاں ہوسکتا ہے ۔ بی سی کمیشن کے چیرمین سے ملاقات کرنے والے وفد میں سی پی آئی کے محمد غوث ‘ مقصود وغیرہ شامل تھے ۔

 

اقامتی مدارس میں داخلہ کیلئے
کامن انٹرنس ٹسٹ
کاماریڈی:15؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کاماریڈی میں قائم کئے گئے اقامتی مدارس کیلئے کامن انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے۔کنونیر گوپی چند راتھوڑ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما جیوتی با پھولے تلنگانہ بیک وارڈ کلاسس اقامتی مدارس کیلئے انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی ، اقلیتی اور جنرل جملہ 5 مدارس کیلئے آن لائن میں درخواستیں پانچویں جماعت تک 16 ؍مارچ تک داخل کی جاسکتی ہے اسی طرح چھٹویں ، ساتویں ، انٹر اور ڈگری کیلئے 28؍ مارچ تک درخواست گذاری آن لائن میں کی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT