Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / بی سی کمیشن میں آج کانگریس کمیٹی کی نمائندگی

بی سی کمیشن میں آج کانگریس کمیٹی کی نمائندگی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد 18 دسمبر کو دوپہر ایک بجے بی سی کمیشن سے رجوع ہو کر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کی نمائندگی کرے گا ۔ اس وفد میں قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل کونسل محمد علی شبیر کے علاوہ شہر میں دستیاب کانگریس کے ارکان اسمبلی ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے قائدین موجود رہیں گے ۔ واضح رہے کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کو 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔اسمبلی اور کونسل میں اس کو موضوع بنانے کے علاوہ تحریک چلا چکی ہے ۔کانگریس کے دور حکومت میں مسلمانوں کو تحفظات کیلئے موثر اقدامات اور کوششیں کرنا کا بھی ادعاپیش کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT